گورنر سندھ نے عید الاضحی کی نماز گورنر ہائوس میں ادا کی

منگل 4 اگست 2020 01:40

کراچی۔3اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عید الاضحی کی نماز گورنر ہائوس کی مسجد کے لان میں ادا کی۔ پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق اراکین صوبائی اسمبلی جمال صدیقی ،سعید آفریدی ،علی عزیز جی جی، گورنرہائوس کے افسران اور دیگر ملازمین نے بھی گورنر سندھ کے ہمراہ نماز ادا کی۔اس موقع پر کورونا کی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا۔

گورنر سندھ نے کورونا ایس او پیز کے تحت نمازیوں کو عید کی مبارکباد دی۔اس موقع پر ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔گورنرسندھ نے صوبے کے عوام کو عید الاضحی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس عید الاضحی پر حالات گذشتہ سال کے مقابلہ میں مختلف ہیں ۔

(جاری ہے)

گورنرسندھ نے کہا کہ ہمیں عید الاضحی کے بعد بھی بہت احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔

گورنرسندھ نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچا کے لئے گلے نہ ملنے ،ہاتھ نہ ملانے،سماجی فاصلہ برقرار رکھنے ،بار بار ہاتھ دھونے سمیت دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھنا ہوگا ۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی دور اندیشی کے باعث پاکستان کی صورتحال بہت بہتر ہے اور آج پوری دنیا کورونا کے خلاف وزیراعظم کے اقدامات کا اعتراف کررہی ہے ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ ہم سب مل کر ہی اس وبا کو بڑھنے سے روک سکتے ہیں ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ کورونا سے نجات کے بعد آئندہ برس ہم اپنی عیدیں بھرپور جوش و جذبہ کے ساتھ منائیں گے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں