پاکستان میں موسم گرما کے آخری روز گرمی کی شدت میں کمی کی بجائے اضافہ ہونے کا الرٹ جاری

کراچی میں اگلے چند روز کے دوران درجہ حرارت میں واضح اضافہ ہوگیا، مرطوبیت اور سمندری ہوا کی بندش سے درجہ حرارت میں اضافہ متوقع

muhammad ali محمد علی پیر 21 ستمبر 2020 19:11

پاکستان میں موسم گرما کے آخری روز گرمی کی شدت میں کمی کی بجائے اضافہ ہونے کا الرٹ جاری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2020ء) پاکستان میں موسم گرما کے آخری روز گرمی کی شدت میں کمی کی بجائے اضافہ ہونے کا الرٹ جاری، کراچی میں اگلے چند روز کے دوران درجہ حرارت میں واضح اضافہ ہوگیا، مرطوبیت اور سمندری ہواکی بندش سےدرجہ حرارت میں اضافہ متوقع ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں موسم گرما کا آخری دن آن پہنچا ہے۔ ملک میں عمومی طور پر 22 ستمبر موسم گرما کا آخری دن تصور کیا جاتا ہے، جس کے بعد موسم خزاں کا آغاز ہوتا ہے۔

تاہم گزشتہ کچھ سالوں کے دوران موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے اب ملک کے بیشتر حصے خاص کر میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت اکتوبر کے ماہ تک بھی برقرار رہتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بھی ایک الرٹ جاری کیا ہے جس کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گرمی کی لہر آنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے کراچی میں3 دن تک گرمی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے جمعرات تک گرمی کی جزوی لہر چل سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مرطوبیت اور سمندری ہواکی بندش سےدرجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے اور درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، پشاورسمیت ملک کےبیشتر اور دیگرعلاقوں میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ کراچی کی طرح پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بھی گزشتہ چند روز کے دوران گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گرمی کی یہ لہر اگلے چند روز تک برقرار رہے گی۔
                         

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں