سندھ ہائیکورٹ، آلات اور ادویات کی خریدار،من پسند کمپنیوں کو ٹینڈر جاری کرنے کے خلاف درخواست پرسیکرٹری لائیوسٹاک سمیت دیگرسے جواب طلب

بدھ 23 ستمبر 2020 15:07

سندھ ہائیکورٹ، آلات اور ادویات کی خریدار،من پسند کمپنیوں کو ٹینڈر جاری کرنے کے خلاف درخواست پرسیکرٹری لائیوسٹاک سمیت دیگرسے جواب طلب
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) سندھ ہائیکورٹ نے لائیوسٹاک سندھ میں آلات اور ادویات کی خریداری کے لیے من پسند کمپنیوں کو ٹینڈر جاری کرنے کے خلاف درخواست پرسیکرٹری لائیوسٹاک سندھ، ڈی جی لائیوسٹاک، سندھ حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 6 اکتوبر کو جواب طلب کرلیاہے۔

(جاری ہے)

بدھ کوسندھ ہائیکورٹ میں لائیوسٹاک سندھ میں آلات اور ادویات کی خریداری کے لیے من پسند کمپنیوں کو ٹینڈر جاری کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کورونا وبا اور لاک ڈائون کے دوران لائیوسٹاک سندھ میں آلات اور ادویات کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کیا گیاتھا،ٹینڈر من پسند کمپنیوں کو جاری کیا گیا،کمپنیوں کی جانب سے ادویات سندھ حکومت کے منظور شدہ اسٹیکرز بھی نہیں لگے تھے ٹینڈر،ادویات اور آلات کی خریداری میں گھپلوں کی شکایت ڈی جی لائیو اسٹاک کو کی گئی،ڈی جی لائیوسٹاک نے کرپشن پکڑنے اور ملوث افراد کا تعین کرنے کے بجائے 24 گھنٹوں میں شکایت نمٹادی، جس پر عدالت نے سیکرٹری لائیوسٹاک سندھ، ڈی جی لائیوسٹاک، سندھ حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 6 اکتوبر کو جواب طلب کرلیا،جبکہ درخواست ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک حبیب جمالی نے ملک الطاف جاوید ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں