عافیہ صدیقی قوم کی بیٹی ہے اسکو چھڑوانا کوئی بڑی بات نہیں حکمران بس غلامی چھوڑدیں عافیہ صدیقی رہا ہوجائے گی،ڈاکٹرفوزیہ صدیقی
عالمی قوتیں انسانی حقوق کی تنظیمیں اور موم بتی مافیا خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہیں ہماری بہن کس جرم کی سزا کاٹ رہی ہے، علامہ رضی حسینی
بدھ 23 ستمبر 2020 23:55
(جاری ہے)
علامہ رضی حسینی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی قید سے رہائی کا وعدہ کیا تھا وہ کب وفا ہوگا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی جدوجہد شروع کردی ہے عالمی قوتیں امریکہ کی انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لیکر بے گناہ و بے قصور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کرائیں تاکہ یہ محسوس ہو کہ انسانی حقوق مسلمانوں کے حق میں استعمال ہوتے ہیں علامہ رضی حسینی نے کہا عافیہ صدیقی کی رہائی کو انتخابی منشور کا حصہ بنانے والوں سے عوام جواب چاہتے ہیں،حکمرانوں کے انتخابی منشور کی عمارت ہی عوامی مسائل کے حل پر تعمیر کی گئی تھی انہیں بھی اب ڈاکٹر عافیہ یاد نہیں ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ23ستمبر 2010 یوم قتل انصاف اورتاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب امریکہ نے انصاف کی دھجیاں بکھیر دیں اور پاکستان کی بیٹی عافیہ کوبغیر کسی ثبوت و شواہدکے چھیاسی سال کی سزا دے دی۔
اس دن انسانیت کے ضمیر کا مقدمہ شروع ہوا جس میں انسانیت ہار رہی ہے۔ یہ وہ سیاہ دن ہے جب پاکستانی حکمرانوں نے اپنی غیرت کا سودا کیا اور مجرمانہ خاموشی قائم رکھی۔اور اب دس سا ل کے بعد بھی خاموش ہیں۔ عافیہ جس جیل میں ہے آج وہ امریکہ کی بد ترین جیل کی حیثیت اختیار کر گئی ہے۔ پاکستانی قوم کی بیٹی روزانسانیت سوز مظالم سہہ رہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان سے آج اس پر امن انسانی حقوق مارچ کے توسط سے پوری قوم اپیل کر رہی ہے کہ اس بار اقوام متحدہ کی کی جنرل اسمبلی اور امریکی صدر سے ہونے والی میٹنگ میں اپنی قوم کی بیٹی عافیہ کے لئے آواز اٹھائیں اور ایک غیرت مند لیڈر کی طرح اسے وطن واپس لائیں ۔اس موقع پر پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور، پاسبان کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد اور جنرل سیکریٹری سردار ذوالفقار،پاکستان سرزمین پارٹی کے رہنما شمشاد صدیقی، سابق ایم پی اے نائلہ منیر، سابق ایم این اے فوزیہ حمید اور فوزیہ طیب، پاکستان کنزرویٹو پارٹی کے رہنما کمال احمد، ہومین رائٹس کونسل آف پاکستان کے چیئرمین جمشید حسین، شہری تنظیم پاکستان صدر رضوان شمس، ہم ہیں شاہین فاو نڈیشن کے چیئرمین عمادالدین،مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سندھ کے ناظم دانش کمال، کراچی کے ناظم عادل انصاری ، جوائننگ ہینڈز کی چیئرپرسن سبین میمن، محبان کراچی سوشل تنظیم کے صدر حافظ محمد ارشد، پاکستان کنزرویٹیو پارٹی کراچی کے صدر کمال احمد، سوشل اسٹوڈنٹس فورم، لااینڈ جرنلسٹ گروپ، ابوہریرہ ویلفیئر ٹرسٹ، متحدہ علماء، محاذ، علماء، کونسل آف کراچی،عالمی حمدو نعت کونسل، غریب اتحاد پارٹی، اومیپ ریسرچرز، معاخس اکیڈمک پارک سرجانی ٹاو ن، الرحمان اکیڈمی م سرجانی، آکسفورڈ گرامر اسکول سرجانی، پرنس گرامر اسکول نارتھ کراچی نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے حکومت پاکستان اپنا مثبت اور فوری کردار ادا کرے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت