معروف سماجی کارکن کی بیٹی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں عبداللہ کالج کے قریب نامعلوم افراد نے فیروز بنگالی کی صاحبزادی فاطمہ کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، بعد ازاں ہسپتال میں دوران علاج انتقال کر گئیں

muhammad ali محمد علی پیر 19 اکتوبر 2020 22:32

معروف سماجی کارکن کی بیٹی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2020ء) معروف سماجی کارکن کی بیٹی قاتلانہ حملے میں جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعے میں معروف سماجی کارکن فیروز بنگالی کی صاحبزادی فاطمہ جاں بحق ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں عبداللہ کالج کے قریب نامعلوم افراد نے فیروز بنگالی کی صاحبزادی فاطمہ کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔

(جاری ہے)

حملے کے بعد فاطمہ کو شدید زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ دوران علاج چل بسیں۔ فاطمہ کے اہل خانہ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ فاطمہ کے قتل میں اس کا شوہر ہی ملوث ہے۔ مقتولہ فاطمہ کی شادی 2013ء میں ہوئی تھی۔ تاہم مقتولہ کے اپنے شوہر سے 3 سال سے معاملات خراب تھے۔ پولیس کی جانب سے معاملات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قاتلوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں