ملکی معیشت کی بہتری کیلئے مختلف شراکت داروں کے مابین مؤثر رابطہ کاری کی ضرورت ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

جمعہ نومبر 22:51

ملکی معیشت کی بہتری کیلئے مختلف شراکت داروں کے مابین مؤثر رابطہ کاری ..
کراچی۔27نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27نومبر2020ء) :صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملکی معیشت کی بہتری کیلئے مختلف شراکت داروں کے مابین مؤثر رابطہ کاری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے منصوبوں کیلئے کنسورشیئم  کا قیام اہم ہے۔ جمعہ کو یہاں سندھ انڈسٹریل  لائزآن کمیٹی کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئےصدر عارف علوی نے کہا کہ کراچی ٹرانسفرمیشن پلان کیلئے ایڈوائزری کمیٹی کے قیام  کا طریقہ کار طے ہونا چاہیئے، نئی صنعتوں کے قیام کیلئے ون ونڈو آپریشن  ضروری ہے۔

ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ ملکی معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے ضروری ہے کہ مختلف فریقین کے درمیان رابطے قائم ہوں، تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہاتھ ملائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی اور نئے پراجیکٹس پر عملدرآمد قائم کرنے کےلیے صنعتکاروں کے درمیان ہم آہنگی اور قربت ضروری ہے ۔انہوں نے کے الیکٹرک پر زور دیا کہ وہ صنعتی شعبے کو فعال بنانے کے لیے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے، صنعتوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے الگ فیڈرز مہیا کئے جائیں۔

  صدر مملکت نے کہا کہ کراچی منصوبے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے مشاورتی کمیٹی کا قیام ضروری ہے ۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز کو ترقی دینے سے صنعتی شعبے کو فروغ حاصل ہو گا۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments