کراچی : ڈیلٹا وائرس کی شرح 100 فیصد ہوگئی، بڑے نجی و سرکاری اسپتالوں میں جگہ ختم

سول اسپتال میں 44 آئی سی یو بیڈز میں سے 36 بھر گئے، جہاں اب صرف 8 آئی سی یو اور 55 ایچ ڈی یو بیڈز دستیاب ہیں

ہفتہ 24 جولائی 2021 16:08

کراچی : ڈیلٹا وائرس کی شرح 100 فیصد ہوگئی، بڑے نجی و سرکاری اسپتالوں میں جگہ ختم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) شہر قائد میں ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیل گیا، شہر کے بڑے نجی و سرکاری اسپتال بھر گئے۔سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، جس کے باعث اسپتالوں میں جگہ ختم ہونے لگی۔ سب سے کراچی میں صورتحال زیادہ خراب نظر آرہی ہے، جہاں کورونا کی شرح میں تشویشناک حد تک 21.5 ہوگئی، جس میں سے بھارتی قسم ڈیلٹا کی شرح 100 فیصد ہے۔

(جاری ہے)

بڑھتے کیسز کے پیش نظر کورونا کے لیے مختص اور شہر کے بڑے نجی و سرکاری اسپتالوں میں جگہ ختم ہونے لگی ہے۔سول اسپتال میں 44 آئی سی یو بیڈز میں سے 36 بھر گئے، جہاں اب صرف 8 آئی سی یو اور 55 ایچ ڈی یو بیڈز دستیاب ہیں۔ جناح اسپتال کے سورتی بلاک میں صرف 6 آئی سی یو بیڈ اور 8 ایچ ڈی یو بیڈ باقی ہیں۔لیاری جنرل اسپتال میں 43 میں سے صرف 2 بیڈز خالی ہیں، قطر اسپتال میں 19 میں سے 7 بیڈز دستیاب ہیں۔ ایس آئی یو ٹی میں مریضوں کے لیے جگہ ختم ہوگئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں