بلاول بھٹو زرداری سے مرتضیٰ وہاب کی ملاقات ،کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی جماعت ہے، شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں،چیئرمین پیپلزپارٹی کی ہدایت

منگل 27 جولائی 2021 20:10

بلاول بھٹو زرداری سے مرتضیٰ وہاب کی ملاقات ،کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے منگل کو بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں شہر قائد کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ شہرقائد میں عوام کی خدمت کے تسلسل کو جاری رکھا جائے۔پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی جماعت ہے، شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں