ہمیں اپنے پولیس کے جوانوں پر فخر ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

پولیس شہدا کے خاندانوں کی کفالت سمیت انہیں تعلیم صحت کی سہولتیں فراہم کی ہیں،ترجمان حکومت سندھ کا تقریب سے خطاب

بدھ 4 اگست 2021 16:31

ہمیں اپنے پولیس کے جوانوں پر فخر ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب کی یوم شہدا کی مناسبت سے ضلع جنوبی پولیس کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت، پولیس کے شہدا کو ز بردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا، تقریب میں ڈی آی جی جنوبی جاوید اکبر ریاض ، ایس ایس پی ساتھ زبیر شیخ اور سول سوسائٹی کے نمائندگان شریک ہوئے تقریب کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا۔

پولیس شہدا کے ایصال ثواب کے لئے فاتح خوانی اور انکی یاد میں دئیے بھی جلائے گئے اور دعاکی گئی تقریب میں ملک کے نامور فنکار جاوید شیخ ، شبیر جان، زیبا بختیار آرٹس کانسل کے صدر احمد شاہ اور دیگر بھی شریک ہوئے۔ تقریب سے مہمان خصوصی سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے خطاب بھی کیا اور پولیس کے جوانوں کی خدمات کو سراہا انہوں نے شہدا کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے پولیس کے جوانوں پر فخر ہے ہمارے پولیس کے افسران و اہلکاروں نے عوام کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کے نزرانے پیش کرکے اپنے بچے یتیم کروائے ہم ان شہدا کی قربانیوں کو تادیر یاد رکھیں گے ان بہادر سپوتوں پر پوری قوم کو فخر ہے ان شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دینگے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے میں جہاں قانون نافز کرنے والے اداروں کی قربانیاں ہیں وہیں ہماری پولیس نے بڑا کردار ادا کیا ہے کراچی میں امن کا قیام ہو یا سندھ کے دیگر اضلاع میں ڈاکوں کا قلعہ قمع ہو پولیس نے ہر اول دستے کا کا کردار ادا کیا ہے۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران بھی ہمارے پولیس افسران و جوانوں نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران جانوں کے نزرانے پیش کئے جنہیں ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں سندھ حکومت نے ہمیشہ محکمہ پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور پولیس شہدا کے خاندانوں کی کفالت سمیت انہیں تعلیم صحت کی سہولتیں فراہم کی ہیں ہم اپنے شہدا کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے شہدا کو ایک بار پھر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے شہید جوانوں پر فخر ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں