کراچی میں ایک متنازعہ پولیس افسر پُر اسرار طور پر لا پتہ
سادہ لباس میں ملبوس افراد انہیں اپنے ہمراہ لے گئے۔ پولیس افسر کے اہل خانہ کا دعویٰ
سمیرا فقیرحسین بدھ 22 ستمبر 2021 13:57
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹ کے مطابق سندھ پولیس کے بااثر افسران میں شمار ہونے والے اور انتہائی متنازع کردار کے حامل سچل تھانے کے سابق ایس ایچ او انسپکٹر ہارون کورائی سچل کے ہی علاقے میں قائم سعدی ٹائون کے رہائشی ہیں ، ان کے بیٹے عامر نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ گاڑیاں پولیس موبائلوں کے ہمراہ آئیں جن میں سادہ لباس افراد سوار تھے اور وہ لوگ ان کے والد ہارون کورائی کو اپنے ہمراہ لے گئے ۔
ان کے بیٹے عامر نے پولیس مددگار ہیلپ لائن ون فائیو پر ٹیلی فون کال کی اور بتایا کہ ان کے والد کو نامعلوم افراد لے گئے ، ون فائیو کی اطلاع پر ایس ایچ او اور دیگر پولیس افسران ان کے گھر گئے اور واقعے سے متعلق تفصیلات حاصل کیں ، ایک سوال کے جواب میں اورنگ زیب خٹک نے بتایا کہ رات نو بجے سے اور ڈھائی بجے تک پولیس کو مطلع نہ کرنے پر اہل خانہ نے بتایا کہ وہ انتظار کررہے تھے کہ شاید ان کے والد واپس آجائیں لیکن جب وہ واپس نہیں آئے تو پولیس حکام کو آگاہ کیا گیا۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق ہارون کورائی کراچی پولیس کے ان چند افسران میں سے ہیں جو کہ انتہائی متنازع کردار کے حامل ہیں لیکن بااثر ہونے کی بنیاد پر وہ اپنے خلاف نہ صرف تحقیقات رکوانے میں کامیاب ہوجاتے تھے بلکہ بطور ایس ایچ او پوسٹنگ بھی حاصل کرلیا کرتے تھے ، انہیں چند روز قبل ہی ایس ایچ او سچل کے عہدے سے ہٹا کر معطل کیا گیا تھا ، ان کے خلاف کئی تحقیقات جاری تھیں ، ان پر ٹارچر سیل میں شہریوں کو تشدد کرنے ، زمینوں پر قبضے اور منشیات فروشی سمیت دیگر کئی سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں ۔ گذشتہ ماہ ہارون کورائی نے مبینہ طور پر دو خواتین کے گھر پر چھاپہ مار کر 47 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی تھی، اور خواتین کے خلاف منشیات فروشی کا جھوٹا مقدمہ درج کرکے جیل بھجوادیا تھا، جس پر انہیں عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ ہارون کورائی سچل تھانے کے علاوہ پی آئی بی کالونی ، لانڈھی اور اسٹیل ٹائون سمیت کئی تھانوں میں بطور ایس ایچ او تعینات رہ چکے ہیں۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار