گورنر سندھ ملک کے پہلے وزیراعظم کی جائے پیدائش اور جائے شہادت سے لاعلم نکلے

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 16:52

گورنر سندھ ملک کے پہلے وزیراعظم کی جائے پیدائش اور جائے شہادت سے لاعلم نکلے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کی جائے پیدائش اور جائے شہادت دونوں سے لاعلم نکلے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کی برسی کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ لیاقت علی خان کی شہادت ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔ گورنر سندھ نے لیاقت علی خان کی جائے شہادت کو راولپنڈی کے بجائے کراچی قراردے دیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں