گزشتہ 24 گھنٹوں میں 156 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،40 افراد صحتیاب ہوئے ،کوئی اموات رپورٹ نہیں ہوئی، وزیراعلیٰ سندھ

اتوار 5 دسمبر 2021 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 156 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 40 افراد صحتیاب ہوئے اور کوئی بھی اموات رپورٹ نہیں ہوئی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12307 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 156 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 1.3فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بڑی خوش قسمتی کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی بھی مریض اس وبا کا شکار نہیں ہوا۔ اموات کی مجموعی تعداد 7626 ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اب تک 6807544 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور475755 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 40 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 462811 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 97.2 فیصد ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ اس وقت 5318 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 5133 گھروں میں ،16 آئسولیشن سینٹرز میں اور 169 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 169 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 12 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے 156 نئے کیسز میں سے 34 کا تعلق کراچی سے ہے ضلع جنوبی اور ضلع شرقی9۔9، ضلع وسطی اور کورنگی 7۔

7، ملیر میں سے 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اسی طرح شہید بے نظیر آباد 20،سجاول 19، نوشہروفیروز 15، حیدرآباد 14،مٹیاری اور ٹھٹھہ 11۔11، میرپورخاص 9، جامشورو 7، لاڑکانہ اور تھرپارکر 5۔ 5، سانگھڑ 4، جیکب آباد اور سکھر میں سے 1۔1 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے ویکسینیشن ڈیٹا شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 30 دسمبر تک24210166 افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی تھی اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید211365 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے اس طرح ویکسین لگانے والے افراد کی مجموعی تعداد24421531 ہوچکی ہے ۔وزیراعلی سندھ نے صوبے کے عوام کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی تاکید کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں