مائنس ون کے بعد مائنس 2 اور تھری کے چانسز ہیں، منظور وسان کی پیشگوئی

ملک میں بہت کچھ ہونے والا ہے، ابھی اور بھی اہم فیصلے ہونے ہیں، مشیر زراعت سندھ کی گفتگو

بدھ 17 اگست 2022 23:00

مائنس ون کے بعد مائنس 2 اور تھری کے چانسز ہیں، منظور وسان کی پیشگوئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2022ء) وزیراعلی سندھ کے مشیر زراعت منظوروسان نے کہا ہے کہ مائنس ون پہلے بھی ہوا ہے اب مائنس 2 اور تھری کے چانسزہیں۔سندھ ہائی کورٹ کے باہر کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ ملک میں بہت کچھ ہونے والا ہے، ابھی اور بھی اہم فیصلے ہونے ہیں، سیاسی ماحول کے حوالے سے اگست مہینہ ویسے بھی سھی ثابت نہیں ہوا ہے۔

(جاری ہے)

منظور وسان کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ مائنس میں زور زیادہ دیا جاتا ہے اور دیا جائے، عام انتخابات 2023 میں ہوں گے، ہوسکتا ہے کہ اگست سے پہلے ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ جیسے عمران خان کو لایا گیا تھا ایسے ہی واپس اپنی جگہ جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت حالات ٹھیک نہیں ہیں ایسے حالات ہیں جو انہوں نے فیصلے کیے تھے اس پر نظر ثانی کرنی پڑے، نیو اپائنٹمنٹ نئی سرپرائز دے گا جو کچھ دنوں میں نظر آئے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں