ایم کیوایم کی سندھ کی جامعات میں وائس چانسلر کی تقرری کیلئے پی ایح ڈی اور 15پیپرز کی شرط ختم کرنے کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت

جمعرات 18 اگست 2022 21:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2022ء) ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے سندھ کی جامعات میں وائس چانسلر کی تقرری کیلئے پی ایح ڈی اور 15پیپرز کی شرط ختم کرنے کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ تعلیمی قتل عام کے مترادف ہے اور اس فیصلے سے تعلیمی معیار انحطاط کا شکار ہوگا جو کسی طور بھی قابل قبول نہیں ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ وائس چانسلر کی تقرری کے اختیار کو مزید سخت اور بہتر بنایا جا سکتا تھا نہ کہ اس کے معیار کو گرایا جاتا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے وزیر اعلی سندھ سے مطالبہ کیا کہ وائس چانسلر کی تقرری کیلئے پی ایح ڈی کی ڈگری کے شرط ختم کرنے کی سمری کو مسترد کیا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں