ڈالر بے قابو،انٹر بینک میں ڈالر 7 روپے مہنگا ہو گیا
ڈالر 270 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 267 سے 270 روپے تک فروخت ہو رہا ہے
عبدالجبار پیر 30 جنوری 2023 12:24
(جاری ہے)
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ڈالر نے روپے کی قدر کو گرا دیا اور بلندیوں کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے،ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قدر230 روپے سے بڑھ کر264 روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر240 روپے سے بڑھ کر271 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں یورو کی قدر میں16روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت فروخت 275 روپے سے بڑھ کر291 روپے 50 پیسے ہو گئی جبکہ20 روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 312 روپے سے بڑھ کر 332 روپے پر جا پہنچی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق دو روز قبل اوپن مارکیٹ میں ڈالر3 روپے مہنگا ہو گیا جبکہ یورو کی قدر میں50 پیسے اور برطانوی پونڈ کی قدر میں1 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب آئی ایم ایف مشن کی آمد کے پیش نظر حکومت پٹرول مزید مہنگا کر سکتی ہے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کے منگل سے پاکستان کے دورے سے عین قبل حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 35 روپے اضافے کے بعد اسکی قیمت 262 روپے 80 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت 18 روپے فی لٹر اضافے کے بعد 189 روپے 83 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 18 روپے اضافہ کیا گیا اور نئی قیمت 187 روپے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق دن 11 بجے سے ہوا تھا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار