پی ڈی پی چیئرمین الطاف شکور کی ورکرز کو ملک بھر میں 30مارچ کو یوم سیاہ منانے کی ہدایات

جمعرات 28 مارچ 2024 21:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے ملک بھر کے پاسبان عہدیداران، ذمہ داران اور ورکرزکو 30مارچ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی ہدایات جاری کردیں۔ تمام سیاسی و سماجی اور مذہبی جماعتیں قوم کی بیٹی کے لئے متحد ہوجائیںاور عافیہ موومنٹ کے شانہ بشانہ یوم سیاہ منائیں۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق ورکرز، طلبہ تنظیمیں،وکلاء اور صحافی برادری سے اپیل ہے کہ وہ اس روز اپنے شہر کے پریس کلب یا چوک پر جمع ہوں اور بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں۔

ہاتھوں میں سیاہ پرچم اور سیاہ غبارے لہرائیں۔ موثر آواز بلند کریں تاکہ قوم کی معصوم بیٹی کی رہائی کی منزل قریب آجائے۔واضح رہے کہ 30مارچ تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب ڈاکٹر عافیہ صدیقی ، تین معصوم بچوں سمیت اغواء ہوئی تھی۔ بے گناہ بیتی کو غیروں کی قید میں اکیس برس ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں