!** سپورٹس ڈیسک**

oویمنز ٹی 20سیریز، پاکستان ٹیم کو دوسرے میچ میں بھی شکست ویسٹ انڈیز ویمنز نے 7وکٹوں سے فتح حاصل کرکے سیریز میں 2-0کی برتری حاصل کرلی، کپتان ہیلز میتھیوز کے شاندار 58رنز میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائی

اتوار 28 اپریل 2024 23:10

ي*کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹی 20میں بھی پاکستان کو شکست، ویسٹ انڈیز ویمنز نے 7وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-0کی برتری حاصل کرلی ،کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے پاک وینڈیز ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کی جانب سے دیا گیا 122رنز کا ہدف ویسٹ انڈیز ٹیم نی18.2اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ، کپتان ہیلز میتھیوز نے 58رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں دس چوکے بھی شامل تھے اور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائی ،شرمینے کیمبل 21اور چندائن نیشن 17رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہی پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال ، ڈیانا بیگ اور توبہ حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی پاکستان ویمنز ٹیم کی جانب سے مبینہ علی شاندار 55 رنز کیساتھ نمایاں رہیں، گل فیروزہ نے 14، سدرہ امین نے 10، کپتان ندا ڈار نے 13 رنز کی اننگز کھیلی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں