رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر ایس ایس پی ملیر کو نوٹس جاری

مسلم لیگی رہنما نے بانی پی ٹی آئی کو ختم کرنے کی دھمکی دی،پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی جائے ،درخواست گزار

جمعرات 18 اپریل 2024 17:53

رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر ایس ایس پی ملیر کو نوٹس جاری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر ایس ایس پی ملیر اور ایس ایچ او ملیر سٹی کو 20 مئی کے لئے نوٹس جاری کردیئے۔ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج ملیر نے رانا ثنا اللہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواستگزار پی ٹی آئی لائرز فورم سندھ کے نائب صدر خالد محمود ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ کئی چینلز اور سوشل میڈیا پر رانا ثنا اللہ کا انٹرویو سنا۔

رانا ثنا اللہ نے بانی پی ٹی آئی کو ختم کرنے کی دھمکی دی۔ ملیر سٹی پولیس کو ہدایت کی جائے کہ رانا ثنا اللہ کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ عدالت نے ایس ایس پی ملیر اور ایس ایچ او ملیر سٹی کو 20 مئی کے لئے نوٹس جاری کردیئے۔ اس سے قبل پی ٹی آئی کے ظہور محسود کی رانا ثنا اللہ کیخلاف درخواست مسترد ہو چکی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں