ق*محکمہ بلدیات میں پرانے ٹیسٹ پر نئی بھرتیاں، نوٹس اخبارات میں شائع کرنے کا حکم

جمعرات 26 اکتوبر 2023 19:00

ؤکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2023ء) سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ بلدیات میں پرانے ٹیسٹ کی بنیاد پر نئی بھرتیوں کے کیس میں متعلقہ فریقین کے نوٹس اخبارات میں شائع کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

محکمہبلدیات میں پرانے ٹیسٹ کی بنیاد پر نئی بھرتیوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت میں آئی بی اے سکھر اور سیبا کی جانب سے کوئی پیش نہ ہو سکا۔عدالت نے متعلقہ فریقین کے نوٹس اخبارات میں شائع کرنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کر کے درخواست کی مزید سماعت 29 نومبر تک ملتوی کر دی۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں