کراچی کے علاقے سچل میں واقع عبداللّٰہ شاہ غازی گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

واردات میں ملوث 2 ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے جو واردات انجام دینے کے بعد باآسانی فرار

ہفتہ 22 جنوری 2022 16:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) کراچی کے علاقے سچل میں واقع عبداللّٰہ شاہ غازی گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ایس ایس پی ایسٹ قمر رضا جسکانی کے مطابق سچل تھانے کی حدود میں واقع عبداللّٰہ شاہ غازی گوٹھ میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں عبدالشکور نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

واردات میں ملوث 2 ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے جو واردات انجام دینے کے بعد باآسانی فرار ہو گئے۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق جائے وقوع سے 30 بور کے پستول کے خول ملے ہیں۔پولیس کے مطابق مقتول کا تعلق سندھ کے ضلع شکار پور سے ہے، واقعے میں مقتول کے قریبی عزیز ملوث ہیں۔ابتدائی تحقیقات میں واردات دشمنی یا چپقلش کا شاخسانہ بتائی گئی ہے۔ایدھی ترجمان کے مطابق مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں