بلاول کی قیادت میں انفرااسٹرکچر، غربت کے خاتمے، صحت اور تعلیم کے شعبوں کی بہتری پر خصوصی توجہ دینگے،مراد علی شاہ
کراچی میں جو مختلف ترقیاتی کام ہوئے ہیں اس سے کراچی خوبصورت نظر آرہاہے ،شہر کی ترقی پر توجہ مرکوز رکھوں گا ،نامزد وزیراعلیٰ سندھ کی بات چیت
منگل 14 اگست 2018 16:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے انہیں وزیر اعلی سندھ نامزد کرکے ان کے کاندھوں پر ایک بہت بڑی ذمہ داری ڈالی ہے۔
میں ان کا اوردیگر پارٹی قیادت کا ان کے اعتماد کرنے پر شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین کی رہنمائی کے تحت میں صوبہ سندھ کے لوگوں کی بہترین طریقے سے خدمات انجام دینے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائوں گا ۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ان کے گذشتہ دورِ حکومت میں انہوں نے سڑکوں کے انفرااسٹرکچر کے ساتھ ساتھ گندے پانی کے نالوں کو بہتر بنانے کے حوالے سے دو پیکیجز دیئے تھے اور آج کراچی میں جو مختلف ترقیاتی کام ہوئے ہیں اس سے کراچی خوبصورت نظر آرہاہے اور میں کراچی کی ترقی پر اپنی توجہ مرکوز رکھوں گا۔انہوں نے کہا کہ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ صوبہ کا ہر ایک ضلع اور ہر ایک شہر کو ترقی کے حوالے سے یکساں توجہ دی جائے گی اور عوام کے مسائل حل کیے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ان کی حکومت نے کراچی میں امن و امان کو بحال کیا اور کراچی کودوبارہ روشنیوں کا شہربنایااور اب ہم اسے دنیا کا ایک خوبصورت شہربنانے کے خواہاں ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کو منتخب کیا ہے کیونکہ اس (پیپلزپارٹی) نے ان کی خدمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان پیپلزپارٹی ہے جس نے ہمیشہ سندھ کے لوگوں کے حقوق کے لیے لڑائی لڑی ہے اوریہ پیپلزپارٹی ہی ہے جس نے ہمیشہ سندھ کے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم صحت کے شعبے کو بہتر بنائیں گے اور تھر کول میں بھی بڑے پیمانے پر کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تھر پروجیکٹ سے جلد ہی بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ بے روزگاری ایک سنگین مسئلہ ہے اور اس مرتبہ ان کی حکومت سرکاری اور نجی شعبے میں ملازمتوں کے مواقع پیدا کرے گی۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے 25 ارب روپے کے کراچی پیکیج کا اعلان کیا تھا مگر ان کے دورِ حکومت کے آخر تک انہوں نی25 روپے بھی ریلیز نہیں کیے۔انہوں نے کہا کہ ہم سندھ کے لوگوں کے ساتھ ہیں کیونکہ سندھ کے لوگ پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں ۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ