پاکستان کو ریاست مدینہ کے طرز پر چلایا گیا تو صحت ،تعلیم ،پائیدار امن اور مسائل حل ہوجائینگے ، سربراہ پاکستان سنی تحریک

شان مصطفی ﷺکی گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے یہود ونصاریٰ مسلمانوں کے صبر کا امتحان نہیں لیں ،ثروت اعجاز قادری

ہفتہ 18 اگست 2018 23:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت کے 100روزہ ایجنڈے کا اعلان اس پر عمل درآمد ہوا تو حالات تبدیل ہونگے ،مملکت پاکستان کو مدینے کی طرز پر اسلامی فلاحی ریاست بنانے سمیت پورے ایجنڈے کی غیر مشروط حمایت کرتے ہیں ،موجودہ حکومت نے نیک نیتی سے اس ایجنڈے پر کام کیاگیا تو اس کے اچھے نتائج برآمد ہونگے ،پاکستان کو ریاست مدینہ کے طرز پر چلایا گیا تو صحت ،تعلیم ،پائیدار امن اور مسائل حل ہوجائینگے ،گستاخانہ خاکوں کے خلاف خاموش نہیں رہ سکتے،حکومت گستاخانہ خاکوں کے خلاف ہالینڈ سے سخت احتجاج اور سفارت خانے کو فوری بند کرنے کا اعلان کرئے ،توہین آمیز خاکے دنیا کی سب سے بڑی بدترین دہشتگردی ہے ،مسلمانوں کے غیر ایمانی سے کھیلنا بند کیا جائے ،مذاہب کے درمیان نفرتوں کو جنم نہیں دینا چاہتے اگر ہالینڈ نے گستاخ آمیز خاکوں کے مقابلے کی سرپرستی ختم اور اسے نہیں روکا کو تو دنیا کے امن کو شدید دھچکا اور مذاہب کے درمیان نفرتیں بڑھیں گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر عمائدین شہر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے ،یہود ونصاریٰ مسلمانوں کے صبر کا امتحان نہیں لیں ،غازی علم دین شہید ،غازی عبدالقیوم شہید ،غازی ممتاز قادری شہید عاشقان رسول ہر دور میں پیدا ہوتے رہینگے ،پاکستان اسلام کا قلعہ ہے ہمیں اس قلعے کو مضبوط بنانے کیلئے ایک ہوکر کام کرنا ہوگا ،انہوں کا کہنا تھا کہ پاکستان سنی تحریک کے تحت ملک بھر میں گستاخ آمیز خاکوں کے خلاف احتجا ج کا سلسلہ شروع کردیا ہے کراچی میں اتوار کو توہین آمیز خاکوں کے خلاف احتجاج کیا جائیگا ،انہوں نے کہا کہ توہین آمیز خاکوں کے خلاف سینٹ اور قومی اسمبلی کی قرارداد پر عمل درآمد کرایا جائے ،حکومت پاکستان دنیا کے ہر فورم پر توہین آمیز خاکوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرائے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں