پاکستان رینجرزسندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر سمیت 22ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعہ 11 جنوری 2019 23:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2019ء) پاکستان رینجرزسندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر سمیت 22ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ترجمان پاکستان رینجر ز سندھ کے مطابق بغدادی اور عیدگاہ کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان لعل محمد عرف بابا ، حسین نیازی عرف حسین پٹھان اور کامران عرف کامن کو گرفتار کیا جو ٹارگٹ کلنگ، اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

مبینہ ٹاو ن کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اسلم عرف پروانہ کو گرفتار کیا جو بھتہ خوری اور غیر قانونی اسلحہ کی خریدو فروخت میں ملوث ہے۔ چاکیواڑہ، میٹھادر، گارڈن، بلوچ کالونی، مبینہ ٹاو ن اور سکھن کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 18ملزمان محمد ارشاد عرف ببن، امیر احمد عرف کوچ، ثاقب، محمد احسان عرف فرحان، محمد ارشاد عرف بھاجی، مہذیب، اویس عرف موٹا، محمد دانش عرف م نا، محمد جاوید عرف کارٹون، سمیر، محمد پرویز، عبدالغنی، ضیا الرحمان، احتشام جمیل احمد، محمد باسط عرف شان، محمد سنی، محمد یوسف عرف ماہیہ اور سید خالد حسین عرف ٹی ٹی کو گرفتار کیا جو اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے اورتمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب اندرون سندھ پانی چوری کے خلاف آپریشن :۔ پاکستان رینجرز (سندھ) نے اندرون سندھ ڈسٹرکٹ کشمور کے علاقے کندھ کوٹ میں پت فیڈر کینال RD-109 سے RD-117 کے ایریامیں پانی چوری کے لیے لگائے گئے غیر قانونی کنکشنز، موگھے اور نکوں کے خلاف محکمہ آبپاشی اور پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران مجموعی طور پر10 کلو میٹر نہری علاقے میں28مقامات سے پانی کے غیرقانونی کنکشن،موگھے اور نکوں کو ہٹایا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں