مسلم لیگ (ن) کے وفد کی مولانا تنویر الحق تھانوی کی قیادت میں مفتی تقی عثمانی سے ملاقات

پیر 25 مارچ 2019 17:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی چیئرمین راجہ ظفرالحق کی خصوصی ہدایت پر مسلم لیگ (ن) سندھ کے وفد نے سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی کی قیادت میں محمد تقی عثمانی جامعہ دارالعلوم کورنگی کراچی میں ملاقات کی اور ان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی پر زور مذمت کی اور اظہار افسوس کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر راجہ ظفرالحق اور جنرل سیکریٹری مسلم لیگ ن سندھ سینیٹر سلیم ضیا نے مفتی تقی عثمانی سے فون پر خیریت معلوم کی اور واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔

مفتی تقی عثمانی نے قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف صاحب کی صحت یابی اور درازی عمر کے لئے خصوصی دعاکرائی،وفد میں عصمت انور محسود،غلام مصطفی ایڈووکیٹ،حاجی امین مانا،اسلم بھٹہ ایڈووکیٹ،حاجی پرویز،قاضی زاہد،رانا انجم،رانا ابرار،توقیر رندھاوا ایڈووکیٹ،چوہدری بشیر،روزی کاکڑ،رمضان گجر،داد گجراور بہادر علی شامل تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں