فنی خرابی کے نام پر کاروان بھٹو میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی گئی تو برداشت نہیں کیا جائیگا،اصغر بہاری

منگل 26 مارچ 2019 00:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اصغربہاری نے کہا ہے کہ آج سندھ کے چپے چپے پر پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا تاریخی استقبال ہوگا۔کل سے شروع ہونے والے کاروان بھٹو کے تمام انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں ۔ عوام کے شدید خواہش اور جوش و خروش کو مد نظررکھتے ہوئے 8 گھنٹے کے سفر کو 48 گھنٹوں پر تقسیم کیا گیا ہے۔

انھوں نے پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ منگل 26 مارچ صبح 10 بجے کینٹ اسٹیشن کراچی سے کاروان بھٹو شروع ہوگا جو رات 8 بجے نواب شاہ پہنچے گا۔ جبکہ 27 مارچ بروز بدھ کو صبح دس بجے نواب شاہ سے لاڑکانہ روانگی ہوگی اور 8 بجے اختتامی تقریر لاڑکانہ میں ہوگی۔ انھوں نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جن ریلوے اسٹیشن پر عوام کے فقید المثال اجتماعات سے چیئرمین پیپلز پارٹی عوامی سمندر سے خطاب کریں گے ان میں کینٹ اسٹیشن کراچی، لانڈھی کراچی، جھنگ شاہی ضلع ٹھٹہ،کوٹری ڈسٹرکٹ جامشورہ، حیدرآباد، اوڈیرو لعل ضلع مٹیاری، ٹنڈو آدم، شہداد پور، نواب شاہ، شہید بینظیر آباد کے نواب شاہ ریلوے اسٹیشن پر رات 8 بجے خطاب ہوگا۔

(جاری ہے)

جبکہ 27 مارچ کو صبح دس بجے نواب شاہ ریلوے اسٹیشن سے کاروان اپنا سفر شروع کرے گا جس میں دوڑ، پڈ آیدھن، محراب پور ، بھریا روڈ، رانی پور، خیرپور میرس، روہڑی، سکھر، گوسرجی، حبیب کوٹ، مدیجی، سر شاہنواز بھٹو نوڈیرو، اور آخر میں لاڑکانہ میں کاروان بھٹو کا اختتامی خطاب کریں گے۔ انکا مزید کاروان بھٹو کے حوالے سے کہنا تھا کہ اعلان ہوتے ہی وفاقی حکومت کی پریشانیوں میں اضافہ بڑھ رہا ہے اور اسلام اباد کے ایوانوں میں کھلبھلی مچی ہوئی ہے۔

انھوں نے خبردار کیا کہ اگر فنی خرابی کے نام پر روڑے اٹکائے گئے تو اس کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔کسی بھی اوچھے ہتھکنڈے کے لیئے کارکنان کو تیار رہنا ہوگا اور کارواں کو موثراور کامیاب بنائے کے لیئے گئے کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھے جیت انشاء اللہ بھٹو ازم کی ہوگی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں