ہمیں امریکہ سے ڈالر نہیں ڈاکٹرعافیہ چاہیے ،علامہ رضی حسینی

عمران خان امریکا میں کشمیر کی آزادی پر بات کریں، امت مسلمہ کے مسائل پر آواز اٹھائیں،

ہفتہ 20 جولائی 2019 22:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2019ء) امیرکراچی تحریک لبیک پاکستان علامہ رضی حسینی نے کہا کہ ہم کو امریکا سے ڈالر نہیں بلکہ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی واپس چاہیئے، وزیراعظم عمران خان امریکا میں کشمیر کی آزادی پر بات کریں، امت مسلمہ کے مسائل پر آواز اٹھائیں، چاہتے ہیں کہ دورہ امریکا کے دوران وزیراعظم عمران خان واضح لفظوں میں اعلان کریں کہ پاکستان کے آئین میں موجود قانون تحفظ ناموس رسالتﷺ اور قانون تحفظ ختم نبوتﷺ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

علامہ رضی حسینی نے کہا کہ امریکی جنگ کا حصہ بننے کی وجہ سے پاکستان میں 75 ہزار انسانی زندگیاں ختم ہوئی، ملکی معیشت کو 123 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا، یہ رقم پاکستان کے مجموعی قرضوں سے بھی زیادہ ہے، علامہ رضی حسینی نے مزید کہا کہ امریکا سمیت عالمی برادری سے تعلقات میں توازن چاہتے ہیں، لیکن یہ تعلقات غیرت کی قیمت پر نہیں ہونے چاہیئے۔

(جاری ہے)

امریکا سے تعلقات میں سابقہ اور موجودہ حکمرانوں نے ضرورت سے زیادہ چاپلوسی کا مظاہرہ کیا، جس کی وجہ سے پاکستان کو نقصان پہنچا، ہم چاہتے ہیں کہ امریکا سے تعلقات میں توازن پیدا کیا جائے، امریکا کی ہربات ماننا ضروری نہیں، کشکول اور مانگے تانگے کی زندگی گزارنے میں کوئی عزت نہیں، عزت کی زندگی جینے کے لیے اور برابری کی سطح پر امریکا سے بات کرنے کے لیے ’’کشکول پالیسی‘‘ ختم کرنی ہوگی۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں