ملک کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ قلم کاروں کی مکمل حوصلہ افزائی کی جائے، آفتاب جہانگیر

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 18:15

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) پاکستان کی ترقی اور ترویج کے لیے ضروری ہے کہ قلم کاروں کی مکمل حوصلہ افزائی کی جائے۔ یہ بات شہر قائد ادبی فورم اور کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے اشتراق سے اسلامی مرکز میں منعقدہ قومی خواتین کے مشاعرہ میں رکنقومی اسمبلی سیکرٹری پارلیمانی مذہبی امور بین المذاہب ہم آنگی آفتاب جہانگیر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کے مشاعرے ہماری تہذیبی روایت ہے اور معاشرے میں مثبت سوچ کی علامت ہے ہماری حکومت ایسے تمام اداروں کی پذیرائی پر یقین رکھتی ہے اور ہم ہر ممکن اعانت و مدد کریں گے۔ قبل از یں ادبی فورم کے جنرل سیکرٹری سید فیصل سید نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے شہر قائد ادبی فورم کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور کہا کہ کسی طرح بھی ادب کی خدمت کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

صدر مشاعرہ پروفیسررضیہ سبحان نے کہا کہ شہر قائد کا مشاہرہ ادب کی ترویج میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ شہر کراچی پھر سے روشن ہور ہا ہے اور ہم خواتین بھی بغیر کسی ڈر اور خوف کے ادبی تقریبات میں شریک ہو رہی ہیں۔ انہوں نے ادبی فورم کو کامیاب مشاعرہ منعقد کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ادبی فورم کے صد ر سلطان مسعود شیخ نے کہا کہ ادبی فورم بھرپور طریقے سے ادیبوں کی خدمت کرتی رہے گی۔

مشاعرے میں پروفیسر رضیہ سبحان، صبیحہ صبا، حجاب عباسی، ریحانہ احسان، طاہرہ سلیم سوز، ہما بیگ، نیل احمد، زینت لاکھانی، سیر علی، قندیل جعفری، زرنین مسعود، افروز رضوی، شہناز رضوی، زیب النسا زیبی، عشرت حبیب، نسیم نازش، ارم زہرہ ، شاہدہ عروج خان، مہر جمالی، فرح دیبا اور دیگر شعراء نے بھی اپنا کلام پیش کیا۔ اس موقع پر قادر بخش سومرو، ڈاکٹر مبشر عالم، فیاض علی فیاض، ظفر محمد خان ظفر، سید آصف رضا رضوی، احمد سعید خان، مظہر ھانی، نفیس احمد خان، مسعود احمد وسی، سلطان مسعود، سید فیصل سعید، سید بلال حسین، خالد میر، شیخ طارق جمیل، سید حسنین رضوی، سید طارق شاہ، کو شہید ملت لیاقت علی خان ادبی اور سماجی ایوراڈزدئیے گئے۔

مشاعرے سے نسیم نازش، شاہدہ عروج خان نے بھی اظہارخیال کیا جبکہ مشاعرے کی نظامت نہایت سلیقے اورعمدگی کے ساتھ معروف شاعرہ آئرن فرحت نے انجام دی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں