حکومت جلوس کے راستوں پر تعمیراتی کاموں میں جان بوجھ کر تاخیر کر رہی ہے جس سے سازش کی بو آرہی ہے،علامہ باقر عباس زیدی
منگل 12 نومبر 2019 23:53
(جاری ہے)
اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ پاکستان میں مسلمانوں نے بغیر کسی تفریق کے پیغمبر ختمی مرتبت (ص) کی ولادت باسعادت کو انتہائی عقیدت اور مذہبی جوش و خروش سے منا کر یہ ثابت کیا ہے کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والی وسلم کی ذات مقدس مسلمان اقوام کے مابین وحدت و اتحاد اور یکجہتی کا محور و مظہر ہے۔ اس سال بھی شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کے فرمان کے مطابق اور مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل ملک بھر میں ہفتہ وحدت منایا جارہا ہے،مزید پروگراموں کاانعقاد کیا جائے گا جن میں تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے مذہبی ہم آہنگی کا پرچار کرنے والی سیاسی و سماجی و مذہبی شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ ماہ محرم الحرام وصفر میں سندھ کے مختلف اضلاع میں جلوس عزاء کے روٹس حکومتی عد توجہی کے باعث بد حالی کا شکار رہے۔ سڑکوں کی پیوند کاری کو بھی کروانا صوبائی حکومت نے مناسب نہیں سمجھا۔ایسا لگتا ہے کہ حکومت جلوس کے ان راستوں پر تعمیراتی کاموں میں جان بوجھ کر تاخیر کر رہی ہے جس سے سازش کی بو آرہی ہے۔ ہم وفاقی و صوبائی حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ رمضان المبارک سے قبل تعمیرات کو فوری مکمل کیا جائے اور نمائش چورنگی مرکزی جلوس عزاء کے پرانے روٹس کو بحال کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ عزاداری سید الشہداء ہمارا قانونی و آئینی حق ہے اس کے خلاف کوئی سازش برداشت نہیں کرینگے، اضلاع میں عزاداروں کے خلاف ایف آئی آردرج کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور سندھ پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عزاداران امام حسین کے خلاف درج کئے گئے جھوٹے اور من گھڑت مقدمات کو فی الفور واپس لیا جائے۔علامہ باقر عباس زیدی نے مزید کہا کہ چند نفرت انگیز عناصر دشمنان اسلام اور دشمنان پاکستا ن کے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لئے یہاں فرقہ واریت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ عبد الستار جمالی نامی شخص نے سوشل میڈیا پر امام مہدی کی شان میں گستاخی کی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سندھ میں عوامی احتجاج پر اس گستاخ اہلبیت ؑکو گرفتار کر لیا۔ امت مسلمہ کا امام مہدی علیہ السلام پراعتقاد مسلکی نہیں مکمل اعتقاد ہے،ہم اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ امام مہدی علیہ السلام کی شان میں گستاخی کرنے والے اسلام دشمن اور ملک دشمن عناصر کو نشان عبرت بناکر قرار واقعی سزا دی جائے۔ اس گستاخی کے خلاف جمعہ کو سندھ بھر میں پوراحتجاج کیا جائے گا۔نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ لاپتہ شیعہ افراد کے اہل خانہ کی جانب سے اپنے پیاروں کی رہائی کی تحریک جاری ہے۔ گزشتہ 1ماہ میں آٹھ لاپتہ شیعہ افراد بازیاب ہوچکے ہیں جو خوش آئند اقدامات ہیں،ہم امید کرتے ہیں کہ انشاء اللہ بہت جلد وہ افراد بھی جو کئی سالوں سے لاپتہ ہیں جن پر آج تک کوئی مقدمات نہیں بن پائے ہیں اور نہ ہی وہ ریاست کو کسی جرم میں مطلوب ہیں وہ بھی جلد از جلد بازیاب ہو کر اپنے پیاروں سے ملیں گے۔کانفرنس میں علامہ صادق جعفری،علامہ علی انور ،علامہ مبشر حسن ،یعقوب حسینی ،ناصر الحسینی سمیت دیگر رہنماموجود تھے۔دعا گو ۔#کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ