وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیر صدارت قومی علما و مشائخ کونسل کا اجلاس

اجلاس میں ملک کو درپیش سماجی مسائل کے حل کیلئے منبر و محراب کے موثر کردار پر اتفاق رائے ہواہے ،پیر نور الحق قادری

جمعرات 23 جنوری 2020 22:23

وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیر صدارت قومی علما و مشائخ کونسل کا اجلاس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت قومی علما و مشائخ کونسل کے نویں اجلاس میں ملک بھر سے تمام مسالک کے جید علما کرام نے شرکت اور مشاورت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے شرکا سے خطاب میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ اجلاس میں ملک کو درپیش سماجی مسائل کے حل کیلئے منبر و محراب کے موثر کردار پر اتفاق رائے ہوااجلاس میں گذشتہ سفارشات پر عملدرآمد کا جائزہ اور نئی سفارشات پیش کی گئیں بچوں سے زیادتی کے واقعات کی مذمت، روک تھام کیلئے علماومشائخ آگاہی دینگے فروری میں پچاس علما اکرام صدر مملکت، وزیر اعظم سے ملیں گے بہتر ماحولیات، شجرکاری، کلین گرین پاکستان کے حصول کیلئے علما کرام کے موثر کردار پر اتفاق بھی کیا خاندانی منصوبہ بندی اور پولیو سے پاکستان کیلئے منبر و محراب کے کردار پر بات ہو گی خواتین کیلئے وراثت کے قانوں پر عملدرآمد کے لئے لائحہ عمل پیش کیا جائے گا ماحولیات اورصفائی کلین اورگرین پاکستان میں کرداراداکرنے کے حوالیسے گفتگو کی جائیگی انکا کہنا تھا کے اصلاح معاشرہ، ٹریفک قوانین سمیت سماجی اور اخلاقی مسائل پر لوگوں کی رہنمائی کرنی ہے پانچ فروری یوم کشمیر تمام مدارس، امام بارگاہوں اور خانقاہوں میں منایا جائیگا اور مظلوم کشمیریوں کی جرات و حریت کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے خطبات جمعہ اور رمضان المبارک کے خطبات میں آگاہی پر زوردیا جائے گا اجلاس میں مفتی منیب الرحمان، پارلیمانی سیکرٹری آفتاب جہانگیر، پروفیسرساجد میر و دیگر علما اور مشائخ نے شرکت کی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں