سندھ کی دھرتی تیل،گیس،کوئلے جیسی قیمتی معدنیات سے مالا مال ہونے کے باوجود باسی بھوک،افلاس اور تنگدستی سے خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوچکے ، حافظ نصراللہ عزیز

تمام تر ذمہ دارفی سندھ پر گیارہ سالوں سے حکمرانی کرنے والی پیپلزپارٹی کی حکومت ہے،نائب امیر جماعت اسلامی سندھ

بدھ 19 فروری 2020 00:04

کراچی/سکرنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2020ء) جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز نے کہا ہے کہ اسوقت سندھ بھر میں ایک طرف پاگل کتے بچوں،خواتین سمیت بڑے پیمانے پر لوگوں کو کاٹ کر موت کی آغوش میں دھکیل رہے ہیں تو دوسری جانب حکمرانوں کی جانب سے مہنگائی،بیروزگاری اور ٹیکسوں کی بھرمار نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، سندھ کی دھرتی تیل،گیس،کوئلے جیسی قیمتی معدنیات سے مالا مال ہونے کے باوجود سندھ کے باسی بھوک،افلاس اور تنگدستی سے خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں جس کی تمام تر ذمہ دارفی سندھ پر گیارہ سالوں سے حکمرانی کرنے والی پیپلزپارٹی کی حکومت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی سکرنڈ کے تحت سیرت کے حوالے سے منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر را? عبدالعلیم ،عاشق پٹھان سمیت دیگر مقامی ذمہ داران بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضور نے ایک مرتبہ صحابہ کی محفل میں اس دور کے مسلمانوں کی تعریف کی اور فرمایا ’’ تم میرے صحابہ? ہو جنہوں نے مجھے دیکھ کر میری نبوت کو تسلیم کیا ہے جبکہ تمہارے بعد میری امت میں ایسے لوگ آئیں گے جو مجھے دیکھے بغیر اپنا نبی تسلیم کریں گے،وہ لوگ میرے بھائی ہیں‘‘ اس سے بڑھ کر ہمارا نصیب کیا ہوگا کہ ہم حضور کے امتی اور بھائی کہلائیں گے، ہمیں اس دنیا میں انسانیت کی بھلائی کیلئے بھیجا گیا ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ آج ہم ایک دوسرے کو قتل اور لوٹنے میں مصروف ہیں۔

صوبائی رہنمائ نے مزید کہا کہ موجودہ حکمران عام آدمی کے مسائل حل کرنے کی بجائے اپنی کرپشن کی پردہ پوشی اور تجوریوں کو بھرنے میں مصروف ،بلاول زرداری پی ٹی آئی پر بلاشک تنقید کریں لیکن سندھ حکومت کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیں،سندھ میں وزیرتعلیم کا قلمدان ان کی پھوپھی کے پاس ہونے کے باوجود ہر روز درجنوں افراد کتے کے کاٹنے سے تڑپ تڑپ کر مرتے ہیں جبکہ ہزاروں افراد اس وقت ہسپتالوں میں زیرعلاج جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین نایاب ہوچکی ہیں،تھرپارکر میں گذشتہ پانچ سالوں میں بھوک اور مناسب علاج معالجہ نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں ما?ں کی گود اجڑچکی لیکن حکمرانوں کی بے حسی اورسنگدلی پر کوئی فرق نہیں آیا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ سندھ کے عوام ایسے نااہل اور ظالم حکمرانوں سے نجات اور اپنے مسائل کے حل کیلئے اب جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت کو منتخب کریں تاکہ ان کے دکھوں کا مداوا،ظالموں سے حساب لیا جاسکے۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں