کراچی بار کا بڑا اقدام سٹی کورٹ کے تمام داخلی دروازوں پر سینیٹائزرواک تھرو گیٹ لگانے اور کرونا وار ٹیسٹنگ کٹس دینے کا فیصلہ

جمعرات 9 اپریل 2020 00:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) کراچی بار کا بڑا اقدام سٹی کورٹ کے تمام داخلی دروازوں پر سینیٹائزرواک تھرو گیٹ لگانے اور کرونا وار ٹیسٹنگ کٹس دینے کا فیصلہ کیاہے۔یہ بات کراچی بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری جی ایم کورائی ایڈووکیٹ نے ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی ارشاد احمد سوڈہڑو سے ملاقات کے موقع پر کہی اس موقع پر ممبران کراچی بار وسیم سیف کھوسو اور محمد باقر مہدی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ترجمان کراچی بار انور میمن ایڈووکیٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر سائوتھ نے یقین دلایا کہ وکلا کی فلاح و بہبود کیلیے ہر ممکن مدد کرینگے، سٹی کورٹ میں جراثیم کش اسپرے بھی کروایا جائیگا۔جنرل سیکرٹری کراچی بار نے تمام ضلعی ججز امجد علی بوہیو، عبدالنعیم میمن، خالد حسین شاہانی اور شکیل حیدر سے بھی ملاقات کی تمام ضلعی ججز نے وفد کو اس بحران کے وقت کراچی بار کے ساتھ مل کر کام کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔جنرل سیکرٹری جی ایم کورائی نے کہا کہ اس وقت پورا ملک کورونا کی وجہ سے تمام مشکلات سے دوچار ہے لاک ڈائون نے لوگوں کو بیروزگار کردیا ہے ایسے موقع پر کوئی بھی ایک اچھا عمل انسانیت کی خدمت ہوگا۔وکیل دوستوں کی خدمت کرنا ہی کے بی اے کا منشور ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں