سندھ کابینہ کے اراکین بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے کاموں کی نگرانی کررہے ہیں، سید قاسم نوید قمر

ہفتہ 8 اگست 2020 17:47

سندھ کابینہ کے اراکین بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے کاموں کی نگرانی کررہے ہیں، سید قاسم نوید قمر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2020ء) وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر حالیہ مون سون بارشوں سے متاثرہ افراد اور علاقوں کی بحالی اور ریلیف کے کاموں کی مانیٹرنگ کے لئے ضلع ٹنڈو محمد خان کے لئے فوکل پرسن اور وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ سید قاسم نوید قمر نے ضلع ٹنڈو محمد خان کے مختلف علاقوں بشمول سون پری نالہ، میر محلہ، تالپر کالونی اور دیگر جگہوں کا دورہ کیا اور جہاں بھی بارش کے پانی کو جمع دیکھا، وہاں فوری طور پر مشینیں لگوا کر اس کی نکاسی کو ممکن بنایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی ٹنڈو محمد خان کے جنرل سیکرٹری خرم کریم سومرو، سٹی چیئرمین سید شاہنواز شاہ بخاری اور پاکستان پیپلز پارٹی یوتھ ونگ کے صدر سید سلاسل شاہ بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ بارشوں پر منفی سیاست کرنے والے دیکھ لیں کہ وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر سندھ کابینہ کے اراکین بارشوں سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے سڑکوں پر موجود ہیں اور ریلیف کے کاموں کی نگرانی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ اس مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ ہے اور اپنے وسائل کے مطابق عوام کی خدمت کررہی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں