انتہا پسندی کو ملک سے ختم کرکے دم لینگے حکومتی مثبت پالیسیوں کے ساتھ ہیں ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

گستاخ صحابہ کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک نہیں پہنچایا گیا تو انتہا پسندی کو آکسیجن ملے گی ،ثروت اعجاز قادری

ہفتہ 19 ستمبر 2020 00:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کا کہنا ہے کہ انتہا پسندی کو ملک سے ختم کرکے دم لینگے حکومتی مثبت پالیسیوں کے ساتھ ہیں ،نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے بغیر انتہاپسندی کا خاتمہ ممکن نہیں ہے ،گستاخ صحابہ کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک نہیں پہنچایا گیا تو انتہا پسندی کو آکسیجن ملے گی ،پاک فوج کی ملک کی سلامتی ودفاع ، دہشتگردی و انتہاپسندی کے خلاف قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے ،حکومت کھلے دعوئوں کی بجائے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے عملی طور پر کام کرئے ،مہنگائی ہوئی ہے کا بیان دیکر حکومت بری الزمہ نہیں ہوسکتی ،عوام کو بتا یا جائے ملک کی دولت لوٹنے والوں وصولی کیوں نہیں کی گئی ،کرپشن کا پیسہ واپس لیکر تعلیم پر خرچ کرنے کا دعویٰ چراغ کو روشنی دیکھانے کے مترادف ہے ،تعلیم اور صحت کی غریبوں کو سہولیات مہیا کرنے کیلئے حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرئے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ دین اسلام کے تحفظ اور ملکی سلامتی کیلئے باطل قوتوں کا مقابلہ حسینی جذبہ سے سرشار ہوکر کرینگے ،انتشار پھیلانے اور امن وامان کی فضاء کو خراب کرنے کی ملک دشمن سازش کامیاب ہونے نہیں دینگے ،فرقہ واریت کو ہوا دینے والے بیرونی ایجنڈے پر گامزن اور ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں ،ملک میں پائیدار امن کیلئے حکومت کو محب وطن قوتوں کو آگے لانا ہوگا ، کالعدم انتہاپسند تنظیموں کی نقل وحمل کی مکمل نگرانی کرنی ہوگی ،بھارت کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کیلئے شعوری مہم چلائی جائے ،بھارت کی سازشوں اور دہشتگرد کاروائیوں کے دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے ،پاکستان کی بنیاداور اساس لاالہ الاللہ ہے سیکولر ولبرل کے دعویدار بیرونی ایجنڈے پر گامزن ہیں ،پاکستان کو مضبوط ومستحکم بنانے تعمیر وترقی کیلئے یکجا ہوکر کام کرنا ہوگا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں