سی ٹی ڈی پولیس کا پہلوان گوٹھ میں مقابلہ، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم ہلاک

جمعرات 24 ستمبر 2020 21:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2020ء) سی ٹی ڈی پولیس کا پہلوان گوٹھ میں مقابلہ۔ لائنز ایریا میں اے ایس آئی کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم مارا گیا۔ ملزم کے قبضے سے شہید اہلکار سے چھینا گیا اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سی ٹی ڈی سول لائن پولیس نے پہلوان گوٹھ میں مقابلے کے دوران ملزم نعمان عرف نومی ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم نے مورخہ 23 جولائی کو صدر تھانے کی حدود میں اے ایس آئی غلام محمد گجر کی ٹارگٹ کرکے شہید کیا تھا اور اسکا اسلحہ اپنے ساتھ لے فرار ہوگئے تھے۔ واقعاتی شہادتوں اور انٹیلی جنس کی بنیاد پر اس مقدمہ کی تفتیش کی گء اور مسلسل نگرانی کے بعد گزشتہ روز ملزم تک رسائی حاصل ہوئی اور فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم سے آلہ قتل اور پولیس شہید آفیسر سے چھینا گیا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کے تلاش جاری ہے ملزم عادی جرائم پیشہ اور ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔ پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد مدثر چیف کے گروپ سے تعلق رکھتا تھا۔ تاہم پولیس نے ہلاک ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش شروع کردی ہی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں