حکومتی ہتھکنڈوںکے باوجود ملتان جلسہ کامیاب رہا، خان بہادر شر

غلط پالیسیوں کے باعث ملکی کی معیشت تباہ ہوچکی ہے ، غریب کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں ہے ، پی پی رہنما

منگل 1 دسمبر 2020 23:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) پیپلزپارٹی کے رہنما خان بہادر شر نے کہا ہے کہ نا اہلوںکی حکومت نے بڑی کوشش کی کہ ملتان کا جلسہ نہ کرنے دیا جائے لیکن پی ڈی ایم کے رہنما ئوں اور پاکستان کی غیور عوام نے حکومت کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا اور عوام کی بڑی تعداد نے ملتان کے جلسے میں شرکت کی اور اُسے کامیاب بنایا اور اب سلیکٹڈ حکومت کو جلد گھر جانا ہوگا کیونکہ ملتان کے جلسے کے بعد پی ڈی ایم کا اگلا لاہور والا جلسہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ COVID-19 سے زیادہ ملک کو خطرہ کووڈ 18 عمران خان سے ہے کیونکہ ملک کی معیشت تباہ ہوچکی ہے عوام دن بدن مہنگائی کی چکی میں پستے جارہے ہیں غریب کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں ہے اس لئے پاکستانی عوام اب عمران خان سے بیزار ہوچکے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کہتی ہے کہ ملک میں کورونا ہے اب اپوزیشن کو جلسے نہیں کرنے چاہیے واہ یہ کونسا کورونا ہے جو حکومت اور جماعت اسلامی کے جلسوں میں نہیں آتا اور پی ڈی ایم کے جلسوں میں بھاگتا ہوا آتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 13 دسمبر کو لاہور میں پی ڈی ایم کا جلسہ ضرور ہوگا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں