آصف علی زرداری کی ہدایات پر انڈسٹریل زون کا قیام عمل میں لایا گیا، وزیر صنعت جام اکرام اللہ دھاریجو

جمعہ 22 جنوری 2021 23:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) انڈسٹریل اسٹیٹ زون کی افتتاحی تقریب سے صوبائی وزیر صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے خطاب کرتے ہوئے کہ آصف علی زرداری کی ہدایات پر انڈسٹریل زون کا قیام عمل میں لایا گیا، انڈسٹریل اسٹیٹ زون میں صنعتکاروں کو پلاٹس فراہم کیے جائیں گے، سائیٹ کراچی، حیدرآباد سمیت سکھر، شکارپور، نوابشاہ چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں کی یہاں دلچسپی خوش آئند ہے، اس منصوبے سے 20 ہزار افراد روزگار کے حوالے سے مستفید ہوں گے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے بھی روزگار کے سلسلے میں ہی اسٹیل مل کی بنیاد رکھی، میری وزیر اعلی سندھ سے درخواست ہے کہ انڈسٹریل زون کو دس سال کیلیے ٹیکس فری زون بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ وفاق سندھ کی باتیں کم سمجھتا ہے تاہم پھر بھی انہیں ٹیکس فری زون کی درخواست کی جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں