کراچی ،کلفٹن میں ٹک ٹاک کے جنون نے پاک فوج کے جوان کی جان لے لی
اتوار 24 جنوری 2021 23:05
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ماڈل تھانہ درخشاں وساحل کی حدود کلفٹن سی ویو پر بھاری بھرکم پتھر سر پر گرنے سی20 سالہ نوجوان عزیز ولد زبیر خان جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش کلفٹن کے نجی اسپتال سے پوسٹ مارٹم کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کی گئی، پولیس کے مطابق متوفی پاک آرمی کا جوان تھا جو کہ کوہاٹ میں ڈیوٹی انجام دیتا تھا اور 5 روز قبل چھٹی پر کراچی آیا تھا ، متوفی اورنگی ٹائون سیکٹر 10 فقیر کالونی عثمانیہ محلے میں بابو ہوٹل کے قریب کا رہائشی تھا، متوفی4 بھائی اور دو بہنوں میں سب سے بڑا تھا، متوفی کے والد نے بتایا کہ وہ ٹریلر کے ڈرائیور ہیں ہفتہ کی شب تقریباً 9 بجے وہ کام سے گھر آئے تو عزیز اپنے رشتے داروں کے ساتھ کھاناکھانے میٹروول سائٹ جانے کا بول کر گیا تھا ، متوفی کے کزن نے پولیس افسر کو بتایا کہ واقعے کے وقت وہ بھی اس کے ساتھ تھا، سی ویو پر باب اقبال اور چنکی منکی کے درمیان میں پیلے رنگ کے بڑے بڑے پتھر بطور شو پیس رکھے گئے ہیں، عزیز اس پتھر پر چڑھ کر ٹک ٹاک بنانا چاہتا تھا اسے کافی منع کیا تاہم وہ نہیں مانا پتھر کے اوپر چڑھا تو وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور پیچھے کی طرف گر گیا اس دوران پتھر بھی اس کے اوپر جا گرا جو جان لیوا ثابت ہوا، تاہم پولیس نے واقعے کی اتفاقیہ حادثہ قرار دیتے ہوئے ابتدائی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار