پی ڈی ایم وزیراعظم کو گھر بھیجنے کیلئے پارلیمنٹ کے اندر اورباہرتمام آپشن استعمال کرے گی،نثار کھوڑو

وفاقی حکومت آئین میں ترمیم کیلئے دوتہائی اکثریت حاصل کرے پھر سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کیلئے آئین میں ترمیم کی بات کرے،صدر پیپلزپارٹی سندھ

بدھ 27 جنوری 2021 23:43

پی ڈی ایم وزیراعظم کو گھر بھیجنے کیلئے پارلیمنٹ کے اندر اورباہرتمام آپشن استعمال کرے گی،نثار کھوڑو
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے متعلق آئین میں ترمیم کے لئے ایوانوں میں دو تہائی اکثریت حاصل نہیں ہے، آئین میں ترمیم دوتہائی اکثریت سے ہی ہو سکتی ہے۔ وفاقی حکومت آئین میں ترمیم کے لئے دو تھائی اکثریت حاصل کرے پھر سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے لئے آئین میں ترمیم کی بات کرے۔

ان خیالات کا اظھار انہوں نے بدھ کو اپنی رھائشگاہ پر پی ڈی ایم کے صوبائی رھنماؤں کے اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں 9 فروری کو حیدرآباد میں پیپلزپارٹی کی میزبانی میں پی ڈی ایم کے جلسے کے لئے تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل، جے یو آئی کے راشد محمود سومرو، اے این پی کے شاھی سید، جے یو پی کے اسلم غوری سمیت وقار مھدی اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

نثار کھوڑو نے پی ڈی ایم کے صوبائی رھنماؤں کو جلسے کے انتظامات پر بریفنگ بھی دی۔ نثار کھوڑو نے کہا کے 9 فروری کو حیدرآباد جلسے میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز، مولانافضل الرحمان سمیت پی ڈی ایم کی قیادت شرکت کرے گی۔ نثار کھوڑو کا کہنا تھا کے پی ڈی ایم میں اختلافات کی باتیں اتحاد میں دراڑیں ڈالنے کی سازشیں ہیں جو ناکام ہونگی۔

انہوں نے کہا کے پی ڈی ایم ناتجربیکار وزیراعظم اور اس وفاقی حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے پارلیمنٹ کے اندر اورباھر تمام آپشن استعمال کرے گی۔ نثار کھوڑو نے مزید کہا کے وزیراعظم کیجانب سے 22 کروڑ کی عوام کا ملک کون چلا سکتا ہے کا بیان ان کی ناکامی کا اعتراف ہے اور ثابت ہوگیا ہے کے ملک چلانا اور عوام کو رلیف دینا وزیراعظم اور اس حکومت کے بس کی بات نہیں۔

نثارکھوڑو نے کہا کے پیٹرول، بجلی، گئس مھنگی کرکے وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے آگے گھٹنے ٹیک دئے ہیں اب پی ٹی آئی سرکار ھر چیزمھنگی کرنے کے بعد ملک کے اثاثے گروی رکھنے کی پلاننگ کرہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کے وزیراعظم کا فارین فنڈنگ کیس جیتنے کا دعوی الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہے۔ وزیراعظم فارین فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے سے قبل کس بنیاد پر کیس جیتنے کے دعوے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کے وزیراعظم الیکشن کمیشن کی فارین فنڈنگ اسکروٹنی کمیٹی پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کے وزیراعظم اور وفاقی وزرائ آمرانہ مائینڈ سیٹ ہیں جن کا آئین سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں۔نثار کھوڑو کا کہنا تھا کے وزیراعظم اور وفاقی حکومت صوبائی خودمختاری کوتسلیم کرنے کو تیار نہیں اور وفاق کو مضبوط کرنا چاھتے ہیں اس لئے پی ٹی آئی سرکار کا اصل نشانہ 18 ویں ترمیم ہے اس لئے ان کو سندھ پر غصہ ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں