سندھ اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے لیے سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے

الیکشن کمیشن نے ووٹرزاراکین سندھ اسمبلی کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

منگل 2 مارچ 2021 22:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2021ء) سندھ اسمبلی میں منگل کوہنگامہ آرائی کے بعد سینیٹ انتخابات کے لیے سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں اور الیکشن کمیشن نے ووٹرزاراکین سندھ اسمبلی کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے جس کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین کو اسمبلی سیکریٹریٹ کا کارڈ ساتھ لانا ہوگا۔

(جاری ہے)

ضابطہ اخلاق کے مطابق اراکین کے موبائل فون پولنگ اسٹیشن لانے پر مکمل پابندی ہوگی جب کہ بیلٹ پیپر اور ووٹ کی رازداری کو یقینی بنانا ہوگا۔الیکشن کمیشن کے مطابق بیلٹ پیپر کو خراب کرنے یا اسے پولنگ اسٹیشن سے باہر لے جانے پر مکمل پابندی ہوگی اور جعلی بیلٹ پیپر استعمال کرنے پر کارروائی ہوگی۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپے تک جرمانہ اور 6 ماہ سے 2 سال تک قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے جبکہ الیکشن کمیشن مجاز ہے کہ جرمانہ اور قید کی سزا ایک ساتھ سنا سکے۔علاوہ ازیں سندھ اسمبلی کے اطراف سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں