سندھ میں اپ سیٹ، پی پی نے ایک نشست زیادہ جیت لی

جمعرات 4 مارچ 2021 00:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے بعد سندھ میں بھی سینیٹ الیکشن2021 میں اپ سیٹ کردیا۔سندھ میں پیپلز پارٹی نے ایک اضافی نشست اپنے نام کرلی، 99 ارکان کی موجودگی میں جنرل سیٹ پر اس کی 4 نشستیں بنتی تھیں مگر اس نے 5 پر کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کو سندھ سے سینیٹ الیکشن میں پانچویں سیٹ پر کامیابی اپوزیشن کے ووٹوں سے ملی ہے۔سندھ سے سینیٹ کی تمام 11 نشستوں کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے 7 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے ۔صوبائی حکمران جماعت نے 5 جنرل، 1 خواتین اور 1 ٹیکنو کریٹ کی نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔اپوزیشن اتحاد 2 جنرل،1 خواتین اور 1 ٹیکنوکریٹ کی نشست سمیت 4 سیٹیں اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوسکا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں