کراچی:اے وی ایل سی سی آئی اے اور ضلع ملیر پولیس نے شہید پولیس افسران و اہلکاروں کے خاندان کو مٹھائی، پھول ،تحائف اور عیدی پہنچائی گئی

ہفتہ 15 مئی 2021 20:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2021ء) اے وی ایل سی سی آئی اے اور ضلع ملیر پولیس نے شہید پولیس افسران و اہلکاروں کے خاندان کو مٹھائی، پھول ،تحائف اور عیدی پہنچائی گئی۔ترجمان اے وی ایل سی، سی آئی اے کراچی پولیس کے مطابق عید الفطر کے سلسلے میں ایس ایس پی اے وی ایل سی محمد عارف اسلم راو ٴ کی خصوصی ہدایت پر اے وی ایل سی پولیس کے تمام ڈی ایس پیز اور ڈی آئی اوز فرض کی ادائیگی کے دوران اے وی ایل سی کے شہادت کے رتبے پر فائز ہونے والے افسران اور جوانوں کے گھروں میں گئے۔

شہدائ کے اہل خانہ کی خیریت دریافت کی اور ان کو عید کے تحائف پیش کئے اور شہدائے پولیس اور ان کے اہلِ خانہ کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ سندھ پولیس اپنے شہدائ پر فخر کرتی ہے اور ہمیشہ ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ترجمان ضلع ملیر پولیس کے مطابق ایس ایس پی ملیر کی ہدایت پر ضلع کے شہید پولیس افسران و اہلکاروں کے خاندان کو مٹھائی، پھول اور عیدی پہنچائی گئی۔

سینئیر پولیس افسران نے شہیدوں کی فیملیز سے ملاقات میں انکے خاندان کے مسائل اور معاملات پر بات چیت کی اور محکمے کیجانب سے ہر ممکن مدد اور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔بلاشبہ شہیدوں نے شہر قائد میں امن کی بحالی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اپنی جانوں کو نذرانہ دینے سے دریغ نہیں کیا۔شہیدوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ضلعی سربراہ کیجانب سے تھانہ ائیرپورٹ، شاہ لطیف، ملیر سٹی، اسٹیل ٹاو ٴن، بن قاسم اور گڈاپ میں رہائش پذیر شہدائ کی فیملیز کو تحائف پہنچائے گئی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں