ْکراچی،24 گھنٹوں میں ایک مریض انتقال کرگیا ، 997 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور2386 افراد صحتیاب ہوئے

ہفتہ 15 مئی 2021 20:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2021ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1مریض انتقال کرگیا جبکہ 997 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور2386 افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10730 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 997 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 9.3 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 مریض انتقال کرگیا جس سے اموات کی مجموعی تعداد 4794 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اب تک 3840971 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور298061 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2386 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 275589 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 92.5 فیصد ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ اس وقت 17678 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 16940 گھروں میں اور 738 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 691 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 57 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 997 نئے کیسز میں سے 267 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 108، ضلع وسطی58، کورنگی 53،ضلع جنوبی 31،ضلع غربی 11 اور ملیرمیں سے 6 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اسی طرح دادو 185،جامشورو152،شہید بے نظیر آباد 64، حیدرآباد اور سجاول 42۔

42، بدین اور شکارپور 39۔39،ٹھٹھہ 31، عمرکوٹ 27، نوشہروفیروز 17، کشمور، ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈو الہیار 15۔15،مٹیاری 12، قمبر9،سکھر 8، میرپورخاص 7، لاڑکانہ 5،خیرپور2، گھوٹکی میں سے 1کیسز سامنے آئے ہیں۔وزیراعلی سندھ نے عوام کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرنے کی تاکید کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں