آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کا بلدیاتی ملازمین کو عیدالاضحی پر صفائی ستھرائی کے انتظامات پر مبارکباد

ہفتہ 24 جولائی 2021 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈڑیشن کے مرکزی چیئرمین سید ذوالفقار شاہ (کراچی)، صدر ملک نوید اعوان (پشاور)، جنرل سیکریٹری ملک نصیرالدین ہمایوں (گوجرانوالہ)، چیئرمین صوبہ پنجاب غلام محمد ناز (راولپنڈی)، صدر سخاوت حسین (لاہور)، جنرل سیکریٹری رائو علی رضا (ملتان)، چیئرمین بلوچستان غلام نبی کاکڑ (زیارت)، صدر جان محمد جتن (کوئٹہ)، جنرل سیکریٹری بلوچستان محمد عالم سموں (اوستہ محمد)، چیئرمین کے پی کے سوار خان (تخت بائی)، جنرل سیکریٹری ظہیر احمد شیخ (ایبٹ آباد)، مرکزی نائب صدر رسول بخش شاہانی (لاڑکانہ)، جنرل سیکریٹری اکرم راجپوت (حیدرآباد)، ڈپٹی جنرل سیکریٹری علی مردان شیخ (سکھر)، مرکزی نائب صدر ساجد محمود بھٹہ (لودھراں)، ڈپٹی جنرل سیکریٹری میاں یاسین وٹو (پاک پتن)، مرکزی آرگنائزنگ سیکریٹری راجہ عاصم شہزاد (کراچی)، مرکزی فنانس سیکریٹری پرویز چیدا (اولپنڈی) اور نائب صدر عارف خان (حیدرآباد) نے ملک بھر کے بلدیاتی ملازمین کو عیدالاضحی پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی پر بلدیاتی ملازمین کا کڑا امتحان ہوتا ہے جب وہ تہوار اپنے گھر کی بجائے سڑکوں گلی محلوں کی صفائی ستھرائی کے امور کی انجام دہی کے دوران مناتے ہیں۔ حقیقتاً اصل قربانی کا فریضہ انجام دیتے ہیں۔ خود آلودہ، بدبودار ماحول میں کام کرتے ہوئے شہریوں کو صاف ستھرا اور پرفضاء ماحول فراہم کرتے ہیں۔ ان کی خدمات پر عوامی پذیرائی نہ ملنے پر وہ دلبرداشتہ ضرور ہوتے ہیں لیکن مایوس کبھی نہیں ہوتے۔ انہوں نے ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور یکساں اعزازیہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ ملک کے کئی حصوں میں بلدیاتی ملازمین کو ایک ایک بنیادی تنخواہ اور کہیں آدھی بنیادی تنخواہ اور کہیں 25 فیصد بنیادی تنخواہ بطور اعزازیہ ادا کی جاتی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں