لاپتا افراد سے متعلق سید خرم کاظمی کی بازیابی کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی

ہفتہ 31 جولائی 2021 19:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) لاپتا افراد سے متعلق سید خرم کاظمی کی بازیابی کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

(جاری ہے)

دائر درخواست میں لاپتا شہری کے والد سید شاہد حسین کاظمی نے موقف اپنایا کہ بیٹے کو فروری دو ہزار اکیس میں نا معلوم افراد اٹھا کر لے گئے۔ خرم کو پی ای سی ایچ ایس میں واقع دفتر سے اٹھایا گیا۔ فروری سے اب تک بیٹے کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ پولیس سمیت کوئی ادارہ تعاون نہیں کر رہا۔ درخواست میں محکمہ داخلہ سندھ، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں