ایف بی آرکاٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

پیر 20 ستمبر 2021 12:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر ایک ہزار روپے یومیہ جرمانہ ہوگا جبکہ نان فائلر کو 2 سال تک قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔سالانہ3لاکھ سے زائد کاروباری آمدن والے افراد یا ایسوسی ایشنز گوشوارے جمع کرانے کی پابند ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح سالانہ6 لاکھ سے زائد آمدن والے تنخواہ دار افراد کیلئے ٹیکس ریٹرن فائل کرنا ضروری جبکہ 5 سو مربع گز پراپرٹی یا فلیٹ مالکان کو بھی گوشوارے جمع کرانا ہوں گے۔ ہزار سی سی یا اس سے بڑی گاڑی کے مالکان بھی ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے اہل ہیں۔ سالانہ 5 لاکھ سے زائد بجلی بل ادا کرنے والے صنعتی کاروباری صارفین کیلئے بھی ٹیکس گوشوارے جمع کرانا لازم ہے۔واضح رہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں