یو ایچ آر سی پی کا گلشن توحید کے بھتہ خور ، غنڈے، بدمعاش ،لینڈ مافیا کیخلاف مظاہرہ

رینجرز، پولیس ،حکومت گلشن توحید کے بھتہ خور، لینڈ مافیا کیخلاف کارروائی کیلئے فوری اقدامات کرے، مظاہرین

پیر 20 ستمبر 2021 17:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) یونائٹیڈ ہیومن رائٹس کونسل پاکستان (یو ایچ آر سی پی) صوبہ سندھ کی جانب سے جامع حیات مسجد گلشن توحید کے باہر گلشن توحید ہاوسنگ اسکیم کے بھتہ خوروں اور لینڈ مافیا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجس کی قیادت یو ایچ آر سی پی کے صوبائی نائب صدر عبدالعزیز منگریو نے کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھائے ہوئے تھے جن میں گلشن توحید کے بھتہ خوروں، غنڈوں اور لینڈ مافیا کے خلاف نعرے سمیت رینجرز، پولیس اور حکومت سے گلشن توحید کے بھتہ خور، غنڈے، بدمعاش اور لینڈ مافیا کے خلاف فوری کارروائی کے لئے مطالبات درج تھے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعزیز منگریو نے کہا کہ گلشن توحید کے بھتہ خور، بدمعاش اور لینڈ مافیا کا عمران ملک سرگنہ ہے جبکہ ڈاکٹر مشرف خان، بدر، صدام مسعود، فرید خان و دیگر اس کے کارندے ہیں جنہوں نے گلشن توحید میں لوٹ مار ، غنڈہ گردی اور بد معاشی کا بازار گرم کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ گلشن توحید کے مکین خود کوتنہا نہ سمجھیں اور اپنے بنیادی حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں انہوں نے تمام انسانی حقوق کا کام کرنے والوں سے بھی گلشن توحید میں غندہ گردی کا بازار گرم کرنے والوں کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں