وفاقی حکومت کی ساری ترقی کاغذات تک محدود ہے، جام اکرام اللہ دھاریجو

وزیر اعظم عمران خان کے بیانات کانوں کو تو بھلے لگتے ہیں لیکن عمل کچھ بھی نہیں ہے،صوبائی وزیرصنعت و تجارت

اتوار 26 ستمبر 2021 18:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) وزیر اعظم عمران خان کے بیانات پر صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے بیانات کانوں کو تو بھلے لگتے ہیں لیکن عمل کچھ بھی نہیں ہے۔ ان کی ساری ترقی صرف تقاریر تک محدود ہے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے مزید کہا کہ ڈیم، نوکریاں، مکانات اور اسکیمیں صرف کاغذات میں ہیں، زمینی حقائق کچھ اور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے بیانات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ حقیقت میں ملک میں بیروزگاری اور مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے۔ ان معاملات کی طرف ان کی نظر نہیں جاتی۔ ان کے وزرااور مشیران انہیں حقیقت سے باخبر نہیں رکھتے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ پوری وفاقی کابینہ صرف بیانات پر لگی ہوئی ہے۔

ترجمانوں کی ایک فوج ہے جو جھوٹ بولنے پر مامور ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے میں نیازی حکومت کی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔وفاقی وزراکے روزنئے اسکینڈل سامنے آتے ہیں، پھر بھی ایماندار ہیں۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ وفاقی حکومت عوام کے مسائل پر توجہ دے ورنہ احتساب کے لئے تیار رہے۔ عوام مہنگائی، بیروزگاری اور معیشت کی تباہی کے باعث موجودہ وفاقی حکمرانوں سے عاجز آ چکے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں