نیو کے سی آر کوئی نیا منصوبہ نہیں ، ریلوے ذرائع

پیر 27 ستمبر 2021 15:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) کراچی میں نیو سرکلر ریلوے (کے سی آر) کوئی نیا منصوبہ نہیں بلکہ یہ وہی ہے جو مسلم لیگ نون کے سابق وزیر ریلوے سعد رفیق نے بنایا تھا، کے سی آر کے محض تیسرے فیز کو نیو کے سی آر کا نام دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ریلوے کے سینئر حکام نے نام نہ لینے کی شرط پر بتایا کہ کراچی نیو سرکلر ریلوے منصوبہ کوئی نیا منصوبہ نہیں ہے،یہ کے سی آر کا وہی منصوبہ ہے جو سعد رفیق نے بنایا تھا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق سنگ بنیاد وزیر اعظم عمران خان نے رکھا، اس کا موجودہ وزیر داخلہ شیخ رشید نومبر 2020 میں افتتاح کرچکے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ کے سی آر کے محض تیسرے فیز کو نیو کے سی آر کا نام دیا گیا ہے، تیسرے فیز کی بحالی کے سنگ بنیاد کی تقریب جلد بازی میں کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس فیز کی بحالی میں بہت سی رکاوٹیں ہیں، سندھ حکومت کے ساتھ مل کر بہت سے معاملات طے ہونا ابھی باقی ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں