کراچی میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث دہشت گرد کے ملتان جیل میں ہونے کا انکشاف

جمعرات 21 اکتوبر 2021 18:46

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) کراچی میں پولیس اہلکار کے قتل، ریڈ بک میں نامزد اور دیگر جرائم میں ملوث ایک ملزم کے ملتان کی سینٹرل جیل میں قید ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نوید احمد کو ملتان پولیس نے گرفتار کیا تھا جو ملتان میں ایک مقدمے میں مطلوب تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو ملتان کی عدالت سے سزا سنائی جا چکی ہے اور وہ وہیں کی جیل میں قید کاٹ رہا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق یہ وہی ملزم ہے جو کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سندھ کو 2008 سے مطلوب ہے، سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزم نوید احمد کراچی میں سی ٹی ڈی کے اہلکار کو قتل کر کے فرار ہوگیا تھا۔ ملزم کا نام کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سندھ کی ریڈ بک میں بھی شامل ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق قانونی کارروائی کے بعد ملزم نوید احمد کو کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کراچی کی ٹیم ملتان جیل سے کراچی لائے گی اور کراچی میں ملزم کے خلاف پولیس اہلکار کے قتل کا ٹرائل کیا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں