وفاقی حکومت کے تمام نا اہل وزراء خود استعفیٰ دیکر چلے جائیں تو بہترہوگا، جمیل ضیاء

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 17:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے این اے 251کے ٹکٹ ہولڈر و ممبر سندھ کونسل محمد جمیل ضیاء نے ملک میں بڑہتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگار ی پر وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا، عمران خان اور ان کی نا اہل کابینہ عوام پر عذاب بن کر ٹوٹ رہی ہیں، وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں اور کرموں کا پھل ہے جو عوام آج مہنگائی کے سمندر میں ڈوبتی جارہی ہے چور راستوں سے آنے والی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، ان خیالا ت کاا ظہارانہوں نے اپنی رہائشگا ہ سے جاری کردہ بیان میں کیا، جمیل ضیا نے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری جس سطح پر پہنچ چکی ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی عوام تحریک انصاف سے بیزارہوگئی ہے اور ملک کے بیشتر شہروں میں اسوقت تحریک انصاف کی نااہل حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہے ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے بجلی، گیس ، پٹرول کے نرخ ایک ماہ میں کئی کئی بار بڑھائے جاتے ہیں جبکہ اشیائے خوردونوش کے نرخ تو اب روزانہ کی بنیادوں پر بڑھ رہے ہیں ، بین الاقوامی مارکیٹ کو وجہ بنا کر تحریک انصاف والے اپنی نا اہلیوں اورنالائقیوں کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے پیپلز پارٹی کے دورمیںغریب خوشحال تھااور روزگار کے مواقع بھی پیدا ہورہے تھے پیپلز پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے تمام وزراء ، مشیروں اورمعاونین خصوصی کو احکامات جاری کیے ہیں کہ عوامی مسائل حل کیے جائیں چاہے عوام کی دہلیز پر جانا پڑا یا کھلی کچہریاں لگانے پڑیں لیکن ہر صورت میں عوامی مسائل کا خاتمہ کیا جائے پیپلز پارٹی کی عوامی خدمت کی وجہ سے ہی سندھ کی عوام گزشتہ تیرہ سالوں سے پیپلز پارٹی کو اقتدار میں لاتی ہے یہ سندھ کی عوام کا پیپلزپارٹی کی شاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے پاس تجربہ کار قیادت اور قابل وزراء کی فوج ہے جو ملک کے مسائل کو سالوں نہیں بلکہ چند ماہ میں حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تحریک انصاف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیںہے اور دھتکارے ہوئے سیاستدانوں کی نا م نہاد سیاسی جماعت آئندہ عام انتخابات میں ایک سیٹ بھی نہیں جیت پائے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں